
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 2 ہزار 400 روہے کم ہوکر سونے
کے فی تولہ نرخ 90 ہزار 400 روپے ہو گئے ۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کمی کے بعد77 ہزار 503 روپے ہوگئے ،عالمی مارکیٹ میں 34 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1548 ڈالر کی سطح پرآگیا۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹس میں چاندی 1070 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔




































