
کراچی ( رنگ نو ڈیسک )کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اراکین کلب اور ان کے اہل خانہ کے لیے جشن آزادی فیملی فیسٹول 2019کا انعقادکیاگیا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
صبح 11تا رات 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والے فیملی فیسٹول میں معروف گلوکاروں کی طرف سے ملی نغمے پیش کیے گئے۔
حنیف راجا سمیت نامور کامیڈین کی جانب سے شاندار پرفارمنس کےعلاوہ بچوں کے لیے کھیلوں کے مختلف مقابلوں، کوئزشو، مضمون نویسی، اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلوں، ڈرائنگ،مقا بلہ زہنی آزمائش اور ملی نغموں کے مقابلوں،کارٹون کیریکٹرز، جوکرز، جمپنگ کیسل، ٹوکن رائیڈز، فیس
پیٹنگز، پپٹ شو اور میجک شو کا بھی انعقاد کیاگیا۔
خواتین کے لیے علیحدہ انکلوژر لگایا گیا جہاں خواتین نے مختلف کھیلوں اورسرگرمیوں میں حصہ لیا۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالی خواتین اور بچوں
میں شیلڈز،تعریفی اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔فیملی فیسٹول میں بچوں کے ساتھ بڑوں کے لیے بھی ذہنی آزمائش کے مقا بلےہو ئے جس میں والدین نے بھی سوالوں کے جواب دیکر انعامات حا صل کئے۔
کراچی پریس کلب کے نجیب ٹیریس پر خواتین کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیاخواتین کے لئے مہندی لگانے،سلاد بنانے اورمیوزیکل چیئرز سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والی خواتین کوگھریلو ں استعمال کی اشیاء پر مبنی تحائف دئیے گئے۔اس کے علاوہ کپڑوں اور مختلف اشیاء کے اسٹالز لگا ئے گئے ۔
اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے مزیدار کھانوں سے مزین اسپیشل فوڈ کورٹ کا بھی انتظام کیا گیا جس میں چکن بریانی، بیف پلاؤ، چکن قورمہ، چکن ہانڈی، وان ٹان، حلیم، چکن تکہ، لاجواب سوئیٹس، گلاب جامن، قلفی، آئیسکریم، چنا چاٹ، بھیل پوری، گول گپے، بن کباب، کافی اور چائے کے اسٹالز موجود تھے۔ اراکین کو مفید مشوروں،طبی امداد اور آگاہی کے لئے کیمپس بھی موجود تھے۔پا رکنگ کی سہولت کے لئے فری ویلے پارکنگ کا انتظام کیاگیا تھا، ہر ممبر کے لئے ایک خصوصی تحفہ بھی تھا جو
کہ تقریب میں شرکت کرنے والے ممبر کو دیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے فیملی فیسٹیول میں کشمیر سے یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس سلسلے میں کشمیر سے متعلق ٹیلی فلم دکھائی گئی، کشمیر کا بینر آویزاں کیا گیا اور کشمیر سے متعلق ٹیبلو پیش کیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے صدر نے کہا کہ کراچی پریس کلب سمجھتا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے بڑھ کر کشمیر بھی ہے پاکستان کا نعرہ ہونا چاہیے کیوں کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے۔ جشن آزادی فیملی فیسٹیول کی تقریبات کے سلسلے میں رات کو میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے رنگ جما دیا لائیو عمدہ پرفارمنس سے فیملی سمیت
بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا
فنکاروں کی عمدہ کارکردگی پر کراچی پریس کلب کی جانب سے صدر امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر، خازن راجہ کامران، جوائنٹ سیکر ٹری حنیف اکبر، جشن آزادی فیملی فیسٹیول کے نگران شعیب احمد، اسٹیج کمیٹی کے انچارج کفیل الدین فیضان اور گورننگ باڈی کے اراکین و دیگر نے فنکاروں کو شیلڈز پیش کیں۔
اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ پریس اور ہمار ا چولی دامن کا ساتھ ہے ان کی خوشیوں میں شامل ہوکر ہمیں دلی مسرت ہوتی ہے۔ ہر سال اپنے طور پر ہم وقت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ جشن آزادی فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے امید ہے کراچی پریس کلب کے اراکین ان کے اہل خانہ اور بچے پوری طرح فیملی فیسٹول سے لطف انداز ہوئے ہونگے ہیں۔
پریس کلب آئندہ بھی اپنے معزز اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔
ارمان صابرنے فیملی فیسٹیول کے کامیا ب انعقاد پر فیملی فیسٹول کمیٹی کے انچارجز اور اراکین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ما ضی کی طرح آئندہ بھی اراکین پریس کلب کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
تقریب کے اختتام پرکراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے جشن آزادی فیملی فیسٹول میں کامیاب ہو نے والے کلب کے اراکین، اہل خا نہ اور بچوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کی سر گر میوں کے ذریعے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔
تقریب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، جشن آزادی فیملی فیسٹول کے انتظامی کمیٹی کے نگران شعیب احمد
سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
فیسٹول کے اختتام پر اراکین کلب اور ان کے اہل خانہ کو گھروں پر پہنچانے کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔جوشہر کے 9مختلف روٹس پر اراکین اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بتائے گئے مقا مات پر پہنچایا گیا۔
کراچی پریس کلب کے جشن آزاد ی فیملی فیسٹو ل میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ میئر کراچی وسیم اختر اوربلدیہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بھی فوڈ کورٹ سمیت مختلف اسٹالز کا دورہ کیا














