
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جوائنٹ سیکریٹریزطارق خان ،ذبیح اللہ ،ارشد شیخ ،انجینئروسیم اوررانا عرفان
نےکہا ہےکہ کراچی میں بارشوں کے سبب خراب صورتحال کی ذمہ داری وفاقی،شہری وسندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ تینوں میں سے کوئی فریق موجودہ صورتحال سے بری الزمہ نہیں ہوسکتا۔
یہ بات انہوں نے کراچی کی بارشوں سے پیدا صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں یومیہ 13000ٹن کچراپیدا ہورہا ہےمگرعوامی خدمت کے ادارے اسے اٹھانے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں ۔وزیراعظم کی جانب سے کراچی کیلئے اعلان کیے گئے 160ارب روپے کا بھی تاحال علم نہیں ۔
ایچ آراین کےعہدے داران کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ شہر سے بمشکل 400ہزارٹن کچرا یومیہ اٹھایا جارہاہےباقی کلی محلوں سڑکوں اور چوراہوں پر موجود ہے، 9000ٹن کچرایومیہ شہر کے گلی کوچوں میں رہا تو شہرحالت تشویشناک ہوگی ۔
طارق خان،ذبیح اللہ ،ارشد شیخ ،انجینئر وسیم اورراناعرفان نے کہا کہ پی ٹی آئی ،سندھ حکومت اور شہری حکومت کو عوام کی خدمت کا ٹاسک دے کرایوانوں میں بھیجا گیا تھا،مکر تینوں کراچی اور سندھ کے شہریوں کی خدمت میں ناکام نظر آتے ہیں ۔ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے عہدے داروں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں اور سےشہر میں بدترین ٹریفک جام رہا،ندی نالے ابل پڑے اور سیوریج کا بوسید ہ نظام بھی جواب دے گیا،کورنگی ندی پر پانی جمع ہونے سے کورنگی اور لانڈھی کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔تمام صورتحال شہریو ں کے بنیاد ی حقو ق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیریم کورٹ آف پاکستان کراچی کے معاملات پر از خود نوٹس لے،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔




































