
حیدرآباد( ویب ڈیسک )امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نےکہاہےکہ آج فلسطین
تاکشمیراسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پرحملہ آورہیں،اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے،مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنےاتحاد و یکجہتی کےذریعے اسلام و مسلمانوں کیخلاف ہونےوالی سامراجی سازشوں کو ناکام بنائے۔مسلم تاجروں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کرداراداکیاہے۔
امرا,اراکین شوریٰ,ناظمین شعبہ جات, برادرتنظیمات اورجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے الگ الگ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ظلم وستم کا شکار ہیں، فلسطین، کشمیر،برما میں اہل اسلام بدترین ظلم کا شکار ہیں۔ ظلم کے باوجود مظلوم مسلمان اپنے طور پر جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاں اسپتال بند ہیں، حاملہ خواتین اور زخمیوں تک اسپتال جانے کی اجازت نہیں ہے۔کرفیو دوسرے مہینے میں داخل ہے کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات کی قلت ہیں۔ ایسے حالات میں کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔حضورؐ نے خود جہاد کیا اور امت کو جہاد کا شوق دلایا جہاد رسولؐ کی سنت مبارکہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، نائب امیر ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن،جنرل سیکریٹری مطاہر خان اور عبدالقیوم حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔




































