
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ 12 مئی کو ہو
گا ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رو یت ہلال کمیٹی پاکستان کا مرکزی اجلاس وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی پاکستان کو ہسار بلڈنگ پاک سیکر ٹریٹ اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، عیدالفطر کے چاند کے لیے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا اعلان شہادت کے مطابق کیا جائے گا۔














