یوکرینی صدر امن نہیں چاہتے، زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے: امریکی صدر

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فاٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امن نہیں چاہتے۔ امریکا انہیں زیادہ دیر

برداشت نہیں کرے گا۔
العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاﺅنٹ پریوکرینی صدر کے بیانات کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ بہت دور ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ بدترین بیان ہے جو زیلنسکی کی طرف سے دیا جا سکتا ہے، امریکا اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا، میں یہی کہہ رہا ہوں کہ زیلنسکی اس وقت تک امن نہیں چاہتے ۔جب تک امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہو۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں واضح طور پر کہا تھا کہ یوکرین امریکاکے بغیر کام نہیں کر سکتا ، شاید یہ روس کے خلاف طاقت دکھانے کے حوالے سے کوئی بڑا بیان نہیں ۔