ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے عبرتناک شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا

مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم سری لنکن بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر کوشال مینڈس نمایاں رہے جنہوں نے 45 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاتھم نتھنکا نے 60 رنز بنائے جبکہ کپتان دشان شانکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے اور ٹیم کے مجموعے کو مستحکم بنایا،226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ عمان کی جانب سے محمد ندیم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

ایونٹ میں آج مزید دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔ اگلا میچ نیپال اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ شام کو بھارت اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔