جماعت اسلامی کےعوامی مارچ کاخیرمقدم کرتےہیں، ہیومن رائٹس نیٹ ورک

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک نےمہنگائی اورکراچی شہر کودرپیش مسائل پر جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مارچ کے انعقاد

کا خیر مقدم کیا ہے۔

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سےعام آدمی  شدید متاثر ہے،معاشی صورتحال بھی بہترنہیں ۔پٹرولیم مصنوعات ،بجلی گیس مہنگی  ہوچکی ہے۔ڈالر کی بلند اڑان جاری ہے،سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں ،زرمبادلہ کے ذخائر بھی گھٹ رہے ہیں۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ اس پورے عمل سے عام آدمی متاثر ہے،اس ضمن میں جماعت اسلامی نے عام آدمی کی بات کی ہےاوراس کے حقوق کی آواز بلند کی ہے،جس کا خیرمقدم کرتے ہیں ،انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ عوام کے حقوق کیلئے متحد ہو آواز بلند کریں۔