کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 26دسمبر کوپہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے باہمی طور پر نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان ایک دن آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزپر مشتمل پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم (دسمبر نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 10جنوری، دوسرا ون ڈے 12جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم (نیشنل بینک کرکٹ ایریناکراچی میں کھیلا جائے گا۔