
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر
اعظم نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سر پر کھڑے ہیں۔ ہم متحد ہوکر ہی عالمی اور قومی سطح کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو متحد ہوکر چیلجز کا مقابلہ کرنے کا مشورہ ددے دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تخفیف غربت کے حوالے سے ہمارے اقدامات کو دنیا مین سراہا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے صحت یاب ہونے پر وفاقی وزیر شیخ رشید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا شیخ رشید صاحب ویلکم بیک، تمام کابینہ ارکان نے انکا خیر مقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق پائلٹس کی ڈگری کے معاملے پر کابینہ ارکان کے اعتراضات سامنے آگئے۔شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے پائلٹس کے معاملے پر کابینہ اجلاس میں کھل کر بات کی۔کابینہ ارکان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی جعلی ڈگری کے معاملے سے بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی، شاہ محمود قریشی نے کہا اس معاملے کو بہتر طریقے سے بھی ہینڈل کیا جاسکتا تھا۔وفاقی وزیر ہوا بازی نے کابینہ کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔اسد عمر نے کہا پائلٹس کی اہلیت اور ڈگریز کا معاملہ حساس ہے، اس کو فہم و فراست سے دیکھا جائے۔
ذرائع کا کہناہے کابینہ ارکان کے خدشات سامنے آنے پر وزیر اعظم نے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں معاملے کو واضع کیا جائے اور سفارشات بھی پیش کی جائیں۔ جبکہ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی پائیلٹس کے معاملے پر پورپی یونین سے بات کررہے ہیں۔وزیر خارجہ کے اس حوالے سے رابطے جاری ہیں وہ اس معاملے کو عالمی فورم پر بہتر انداز میں ہینڈل کریں۔ پائیدار ترقی گولز پر پاکستان کی شاندار پرفارمنس کاچارٹ کابینہ میں پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پائیدار ترقی کے 17 اہداف پر بریفنگ دی۔














