بھارت خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہےوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی

واضح کر دیا تھا کہ بھارت پلوامہ حملے کی آڑ میں کوئی چال چل سکتا ہے،بالآخر بھارت کی وہ سازش ہے نقاب ہو گئے۔ بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے۔
پیر کو بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے حوالے سے ایک اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں،ہم نے واضح کیا تھا کہ پلوامہ، بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور اس کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے ۔بالآخر بھارت کی وہ سازش ہے نقاب ہو گئے۔ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی ۔ان 40 فوجیوں کی ہلاکت پر غمزدہ نہیں ہوتے بلکہ ان کے منظور نظر اینکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مودی کی جیت کیلئے زبردست چال ثابت ہو گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکمراں اپنے سیاسی مقاصد اور اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں جبکہ بھارت ہندوتوا سوچ کے بدامنی چاہتے ہیں ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں دنیا ہمارے ڈوزئیر کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے بھارت کے خلاف پیش کیے گئے ٹھوس شواہد کا جائزہ لے اور اسے ذمہ دار ٹھہرائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری کو نئی قیادت عنان حکومت سنبھالنے جا رہی ہے جو انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی حامی ہے ۔