
سکھر(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان
کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی بھی سازش ہے۔، اپنا کالا دھن صاف کرنے کا طریقہ ہے جس میں حکومت گھر کی مالکیت بھی ساتھ رکھے گی۔
سکھر میں مزدور سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدروں سمیت پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے مزدوروں کو نکلا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی حکومتی اقدام کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مزدور سٹی میں مزدروں کے لیے گھر، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا، ہمیں لگا کہ وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے ایک نقطہ چوری کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معلوم چلا کہ یہ گھربنانے کا وعدہ ایک سازش ہے، اپنا کالا دھن صاف کرنے کا طریقہ ہے جس میں حکومت گھر کی مالکیت بھی ساتھ رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ارب پتی لوگوں کے لیے گھر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر تباہ کررہے ہیں۔




































