براڈشیٹ معاملے میں جو ادائیگی ہوئی وہ ماضی کے این آر اوز کی قیمت ہے ،شہزاد اکبر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ

شیٹ معاملے میں جو ادائیگی کی گئی وہ ماضی میں کی گئیں ڈیلز اور دیے گئے این آر اوز کی قیمت ہے،حکومت پاکستان تمام فیصلوں کو منظر عام پر لانا چاہتی ہے جس پر ان کی جانب سے بتایا گیا ان کے موکل کو یہ فیصلے منظر عام پر لانے پر کوئی اعتراض نہیں،سال 2000 میں جون کے مہینے میںنیب اور براڈ شیٹ کے مابین اثاثہ برآمدگی کا پہلا معاہدہ ہوا، جس کے بعد جولائی 2000 میں ایک اور ادارے انٹرنیشنل ایسٹ ریکوی کے ساتھ ایک اور معاہدہ ہوا،این آر او اور تصفیے ہوئے اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیوں کہ اس کی ادائیگی حکومت پاکستان کو آپ کے ہی ٹیکس کے پیسوں سے کرنی پڑی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ ہمارے وکلا نے براڈ شیٹ سے متعلق فیصلے منظر عام پر لانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے اس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے میں کوانٹم اور ہائی کورٹ کے احکامات تھے، عدالت کا فیصلہ اپیل پر ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے قابل رسائی تھا البتہ واجب ادا کی رقم کے تعین کے حوالے سے کوانٹم کا حکم پرائیویٹ تھا۔ان کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر ہم نے اپنے وکلا کے ذریعے براڈ شیٹ کے وکلا سے رابطہ کیا گیا اور ان سے تحریری طور پر ان سے رضامندی حاصل کی گئی کہ حکومت پاکستان تمام فیصلوں کو منظرِ عام پر لانا چاہتی ہے جس پر ان کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے موکل کو یہ فیصلے منظر عام پر لانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔براڈ شیٹ کمپنی کے ساتھ معاملات کے آغاز سے تفصیلات بتاتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سال 2000 میں جون کے مہینے میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور براڈ شیٹ کے مابین اثاثہ برآمدگی کا پہلا معاہدہ ہوا، جس کے بعد جولائی 2000 میں ایک اور ادارے انٹرنیشنل ایسٹ ریکوی کے ساتھ ایک اور معاہدہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2000 میں جب نواز شریف اس وقت کی حکومت سے ڈیل کر کے سعودی عرب چلے گئے تو ایک اور معاہدہ ہوا جو چلتا رہا اور اس میں اس کمپنی کو مختلف اہداف دیے گئے تھے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ28 اکتوبر 2003 میں حکومت پاکستان یعنی نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ یہ معاہدہ منسوخ کردیا، جس کے بعد دونوں اداروں نے 2007 میں حکومت پاکستان کو نوٹس دے دیا تھا کہ ہماری رقم واجب الادا ہیں۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ ان نوٹسز کے تناظر میں آئی اے آر کے ساتھ جنوری 2008 میں تصفیہ کیا گیا اور انہیں 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کیے جانے تھے جو اب بھی نافذ عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 مئی 2008 کو براڈ شیٹ کے ساتھ بھی تصفیے کے معاہدے پردستخط ہوئے جس کے تحت انہیں 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2009 کو براڈ شیٹ نے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کو نوٹس بھیجا، چنانچہ اس دور میں دوبارہ ثالثی کی کوششوں کا آغاز ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالثی میں معاملہ چلتا رہا اور 2016 میں اپنے اختتام پر پہنچا جس کے تحت اگست 2016 میں پاکستان کے خلاف واجب الادا رقم کا دعوی منطور ہوگیا، جس کے بعد 2 سال تک رقم کے تعین کا سلسلہ چلا اور اس کا فیصلہ جولائی 2018 میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اگست 2018 میں ہماری حکومت آئی اور جولائی 2019 میں اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی جس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، جون 2020 میں براڈ شیٹ نے ثالثی کا عبوری حکم حاصل کیا کہ پاکستان کو رقم کی ادائیگی کرنی ہے لہٰذا اس کے جہاں بھی اثاثے ہوں ان پر ایک ضمنی حکم جاری کیا جائے، یہ حکم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور بینک اکاﺅنٹس پر لیا گیا۔شہزاد اکبر کے مطابق 31 دسمبر 2020 کو براڈ شیٹ کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اس نے عبوری حکم واپس لے لیا۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

کب ہوگا اجالا (افروز عنایت)

افروز عنایت

  بیٹی!۔۔ امی پاکستان کےحالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اخبار اٹھاؤ تو ڈکیتی ،زنا چوربازاری کی خبریں پڑھنےکے لئے ہی رہ گئی ہیں ،کوئی دل

... مزید پڑھیے

ملک کے ابترحالات کیسے بدلیں گے؟ (زہرا یاسمین / کراچی )

 زہرا یاسمین

  جانے کتنے سال سےملک خداد اد میں چہارسو کرپشن کاراج ہے۔ جب سےہوش سنبھالا ہے یہی دیکھا ہےکہ جوحکومت آتی ہےاپنی اپنی  باری پرسودی

... مزید پڑھیے

اقوام عالم کہاں ہیں؟ (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

ہم آزاد فضاؤں میں سانس لینے والےلوگ ان مظلوم فلسطینیوں کا درد بھلا کیا جانیں جن کو اسرائیل نے پچھلے 16 سال سےمحصور کر رکھا ہے ۔ فلسطین

... مزید پڑھیے