حافظ نعیم الرحمٰن نےلیجنڈ کامیڈین عمرشریف کی عیادت کی،ہرممکن تعاون کی پیشکش

کراچی( رنگ نو ڈسیک )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےعالمی شہرت یافتہ لیجنڈ کامیڈین عمرشریف کی آغاخان

اسپتال میں عیادت کی۔

اس موقع پرحافظ نعیم الرحمن نےعمرشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پوری قوم آپ کیلئے دعاگو ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

اسپتال میں موجود عمرشریف کے صاحب زادے جوادشریف کوامیر کراچی نے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی اورحکومت سےمطالبہ کیا لیجنڈری عمرشریف کے علاج کے لئے حکومت تمام سہولیات  مہیا کرے۔