روسی سفیر کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات

 

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تعینات روس کے سفیر نے نو منتخب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن

عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں استقبالیہ میں سیکرٹری برائے سیاسی و اقتصادی امور ڈاکٹر عادل مرداد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ اور روسی سفیر نے خطے کی صورت حال اور عالمی مسائل بھی تبادلہ خیال کیا۔