
اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) یورپی ممالک نے شمالی کوریاکے بیلسٹک میزائل کے لگاتار تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کیا
ہے۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل نمائندہ کرسٹوف یگن نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہاکہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربے کے مسلسل تجربہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ممالک نے شمالی کوریا کے تجربے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کیونکہ اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔





































