
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 842 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،کورونا سے
اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 83 ہزار 487 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 8 سو 15 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 366 ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 539 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 835، اسلام ا?باد 15 ہزار 214، ا?زاد جموں و کشمیر 2 ہزار 129، گلگت بلتستان دو ہزار 301 اور پنجاب میں 94 ہزار 223 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔














