کرونا سے نہ ڈریں، احتیاط کریں

زین صدیقی
ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا کا شور ہے اور لوگ خوف میں مبتلا ہیں ۔کرونا وائرس کا مسئلہ دنیا کے151ممالک کو درپیش ہے
 
۔عالمی ادارہ صحت اسے ”عالمی وبا“ قرار دے چکا ہے جبکہ اس کی روک تھام کے کیلئے دنیا کے تمام متاثرہ ممالک سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔
پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 137ہو چکی ہے جبکہ ایک شخص کی موت کے منہ میں جا چکاہے ۔کرونا کے زیادہ تر کیسز بیرون ممالک سعودی عرب ،ایران اور برطانیہ سے وطن آنے والوں میں تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں ۔اس صورتحال میں حکومت پاکستان ،حکومت سندھ ،دوسرے دوصوبوں اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں ۔
کرونا وائر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ موسم سرما کا وائرس ہے جو گرمی کی آمد پرختم ہو جائے گا ۔دنیا بھر میں اس وائرس سے اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لو گ متا ثر ہیں ۔اس وقت پاکستان اور پڑوسی ملک انڈیا کو بھی اس کا سامنا ہے ۔کرونا وائرس اس وقت دنیا کا ہاٹ ایشو بنا ہو اہے ۔
پاکستان میں لوگوں میں کرونا سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔عوامی پارکس بندہیں، شادی کی تقریبات ختم اورشادی ہال تاحکم ثانی بند کر دیئے گئے ہیں ،اسکولوں میں مو سم گرما کی قبل از وقت تعطیلات دے دی گئی ہیں ،اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
عوام کو رش والی جگہوں پر جانے ،ہاتھ ملانے ،لوگوں سے قریب ہو کر گفتگو کر نے ،بغل گیر ہونے ،سے اجتناب کرنے،جبکہ مساجد میں فرض نماز بڑھ کر وہاں سے فوری گھروں کو جانے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔بعض سرحدوں کو بند کرنے ،سفری پروازیں بند کر نے سمیت دیگر کئی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ایسی صورتحال درپیش ہوتی ہے ،وہاں ممالک اپنے لوگوں کے بچاو ¿ کیلئے اقدامات کر تے ہیں ،یہ ضروری بھی ہے اور حکومتوں کا فرض بھی ہے، لیکن چونکہ یہ مرض دنیا بھر میں ایک ساتھ وارد ہوا ہے ،اس سے وائرس سے چین میں اموات کی جوشکل یعنی متاثرہ شخص کا کھڑے کھڑے چکر ا کر گرنا اور بغیر علاج کے موت کے منہ میں چلے جانالوگوں میں شدید خوف کا سبب بناہے ۔
ماضی میں نمونیہ کا بڑا خوف تھا ،گزشتہ دودہائیوںکے دوران انتہا ئی خوف ناک امراض سامنے آئے ہیں جو ہمارے خیال میں اس سے بھی زیادہ خوف ناک تھے ۔پاکستان میں ان دو دہا ئیوں میں ڈینگی وائرس ،سوائن فلو ،کانگو وائرس ،نگلیر یا ،چکن گونیا اور دیگر کئی امراض سامنے آچکے ہیں،جن میں چکن گونیا کے علاوہ دوسرے تمام امراض نے اپنے وقتوں میں لوگوں کو خوب خوف کا شکار کیا ہے ۔
سال 2020میں دنیا میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بعد اب اپنی ذات کی صفائی کا خیال رکھنے کی بات آچکی ہے ،جبکہ اسلام نے تو 14سو سال پہلے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا تھا ۔ماحول کو صاف رکھیں یا گھر کو یا پھر اپنی صفائی کی بات ہو تمام صفائیاں اسی ایمان کا جزہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی کا ہونا ،ہلکا بخار،نزلہ اور گلے میں دردکروناوائرس کی علامات ہیں ۔کرونا کے بارے میں بہت سی احتیاطی تدابیر بتائی جاچکی ہیں۔ مثلا ً ہاتھ بار بار دھوئیں،ماسک کا استعمال کریں ،مجمع میں نہ جائیں،چھنکنے میں احتیاط برتیں،کسی سے قریب ہو کر بات نہ کریںوغیرہ۔
کرونا کی وجہ سے لوگوں میں جہاں خوف ہے وہا ں غذائی قلت کا تاثر بھی دیا جارہا ہے ،یہی وجہ سے کہ شہر کے بڑے سپر اسٹورز پر لوگوں کو رش دکھائی دیے رہا ہے ،بعض لوگ اشیا ذخیرہ کرنے کی بھی باتیں کر رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔تاہم حکومت کی ذمہ داری ہے ایسی افواہوں سے متعلق بھی عوام کو اعتماد میں لے اور اس صورتحال سے اشیا گوداموں میں ذخیرہ کرنے والوں کی بھی کسی ممکنہ چال سے آگا ہ رہے ۔
دنیا میں امرض آتے جاتے رہتے ہیں ،یہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے آزمائش ہے ۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ صورتحال سے گھبرانے اور خوف زدہ ہونے کے بجائے احتیاطی تدا بیر اختیار کریں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے