مولانا طارق جمیل کی معافی؟

زین صدیقی

ممتاز عالم دین مولا نا طارق جمیل آج کل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہو ئے ہیں۔انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے مالک کا

نام لیے بغیرایک بیان دیا تھا،جس کے بعد سے وہ موضوع بحث بنے ہو ئے ہیں۔چند روز پہلے تک لوگ مفتی منیب الرحمن کے بارے میں سوشل میڈیا پر بیانات داغ رہے تھے، اب مولا نا طارق جمیل پر باتیں کی جا رہی ہیں۔
مولا نا کو ایک عرصے سے میں خود بھی سن رہا ہوں۔ان کی اسلامی تعلیمات کی تبلیغ نہایت واضح ہیں۔وہ نہ ہی فرقہ پرستی کے قائل ہیں،نہ وہ کسی پر انگلی اٹھاتے،ان کا پیغام اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ہے اور وہ طویل عرصے سے دنیابھرکے لوگوں تک یہ پیغام پہنچارہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کی تبلیغ نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔بہت سے لوگوں نے مولا نا طارق جمیل کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
آپ کو نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں احترام اور عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتاہے۔آپ کی تبلغ کی بدولت بہت سے کرکٹرزاسلام کا طرز ندگی اختیار کرکے اب دین کی تبلیغ کام کر رہے ہیں۔بہت سے ا داکاروں اور اداکاراؤں کو دین کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔آپ نے اپنے طریقہ تبلیغ میں ہمیشہ سنت نیوی ؐکی پیروی کی ہے۔

مولا نا طارق جمیل نرم مزاج،دھیمے لہجے اور غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ہم نے ہمیشہ ان کی انکھوں میں اسلام کی سچی تڑپ دیکھی۔نبی مہربانؐ سے ان کی سچی محبت دیکھی،ان میں صرف مسلمانوں ہی کا نہیں عالم انسانیت کا درد دیکھا۔انہوں نے کورونا سے بچاؤ کیلئے جب بھی دعا کروائی سب سے پہلے پوری انسانیت کی خیر وبھلائی کی دعا کروائی،اس کے بعد مسلمانوں کیلئے دعاکی۔
ان کے بارے میں سوشل میڈیا کی بے سروپا باتین سن کر دل کو صدمہ پہنچا،وہ تو داعی اتحاد امت ہیں،وہ توسچے اسلامی اسکالرہیں۔ان کی باتوں میں سختی ہے نہ وہ گرم مزاج کے مالک ہیں، ان کے چہرے پرتو متانت اور بزرگی ہے۔ہمارے معاشرے میں ایک عجیب بات یہ ہے کہ لوگ کسی معاملے میں جذباتی ہوتے ہیں تو منٹ نہیں لگاتے اورتنز کے نشتر برسانے شروع کر دیتے ہیں،یہ ایک غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔
اب سنیے جو مولانا صاحب نے بیان میں بات فرمائی تھی وہ سچ پر مبنی تھی۔دنیا اس بات کو جانتی ہے،کئی اینکرزنے مولانا کی حمایت کی ہے،جو خوش آئند امر ہے،لیکن بات ٹی وی اینکر مالک اورحامد میر کی ہو رہی ہے۔مولا نا صاحب اپنی میڈیا مالکان والے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں،حالانکہ ہمارے خیال میں انہیں معافی نہیں مانگنی چاہیے تھی۔
مولا نا طارق جمیل صاحب کا یہ بڑا پن ہے کہ انہوں نے اس کے باوجود کہ سچائی کی بات کی تھی،اس پرسمجھا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اسی لیے انہوں نے بڑی وضاحت اور فراغ دلی سے معافی معانگی ہے اور کہا کہ میں انسان ہوں،انسان خطا کا پتلا ہے،میری زبان لڑکھڑا گئی،مجھ سے غلطی ہوئی میں اس کی معافی مانگتا ہوں،جس کے بعد ایک نیوز چینل کی جانب سے ان سے سخت سوالات بھی کئے گئے۔
مولا نا طارق جمیل کے ساتھ حامد میر کے معافی مانگنے کا ایشو بھی ٹاپ ٹرنیڈ بنا ہوا ہے۔مولا نا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق ٹھیک ہی تو کہا تھا اس پران کی بات کو ایشو بنا نے والوں کو ذرا سوچنا چاہیے اور اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہیے۔
ہم 24سال سے میدان صحافت کے مسافر ہیں،بہت سے میڈٖیا اداروں سے وابستہ رہے مگر یہ لوگ تو اپنے کارکنوں کو بھی حق دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے،سنگل ڈیجیٹ میں چندگنے چنے ادارے ایسے ہیں کہ تھوڑی بہت سہولتیں ملازمین کو دیتے ہیں۔باقی رہے نام اللہ کا،کوئی مربھی جائے تو اسے قرض ملتا ہے،نہ کوئی بونس نام کی چیز،لیو انکیشمنٹ ہے نہ کوئی اور الاؤنس۔ملازمت کے وقت آپ کو اپائنٹمنٹ لیٹر تک نہیں دیا جاتا۔ایک ادارے نے تو ہمیں یہ کہہ کر پانچ سال کے بقایا جات نہیں دیئے کہ ادارہ چھوڑنے سے تین ماہ قبل ادارے کو اطلا ع دینالازمی ہے۔
میڈیا مالکان اوران کے حواری اپنے اداروں میں ملازمین کے تمام حقوق ہڑپ کرنے میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔باقی رہے نام اللہ ان کے کرداد پر کوئی تبصرہ نہ ہو تو بہتر ہے۔مولا نا صاحب جیسے شرف النفس انسان کو بھی معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا،ہمارے خیال میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا، بلکہ یہ ان کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے معافی مانگی۔
اب باتیں بنانے اور مولا با صاحب کو برا بھلا کہنے والوں کو بھی اپنا طرز عمل بدلنا چاہیے کیونکہ مولا نا صاحب ایک اچھے اور بلند کردار وسیرت کے مالک ہیں۔ان پر تنقید کے نشتر برسانے والوں کو پہلے اپنی ذات کا جائز ہ لینا چاہیے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے