
اسلام آباد،لاہور،کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 267جبکہ ملک بھر میں
کیسز کی تعداد 543ہوگئی ہے ۔حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں سے تین روز کیلئے گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی تھی ،جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی شاپنگ مالز ،ٹرانسپورٹ ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ تین ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
ہفتے کو بلوچستان میں12اورپنجاب میں آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں ،جس کے بعد پنجا ب میں کل کیسز کی تعداد 104سندھ میں 2067۔پختونخوا میں27،گلگت میں 30اوروفاقی دارالحکومت میں 10اوربلوچستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 103ہوگئی ہے ۔
حکومت کی جانب سے کرونا کو بھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی فوج سول انتظامیہ کی مدد کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ادھر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ،الخدمت سمیت ملک بھر کی این جی اورعوام کی مدد اور شعور وآگہی کے فروغ میں مصروف عمل ہیں ۔




































