نعمت اللہ خان کی رحلت،کراچی یتیم ہوگیا

زین صدیقی

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔آپ نے ساری زندگی اقامت دین کی سربلندی اور خدمت خلق میں گزاری

۔1930میںانڈیا کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے ۔17سال کے تھے جب انڈیا سے ہجرت کرکے اکیلے پاکستان تشریف لائے۔پاکستان میں پہلی رات فٹ پاتھ پر گزاری ۔اس کے بعدمزار قائد کے عقب میں چھونپڑی میں رہے۔آپ نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا ۔سندھ مسلم لا کالج سے وکالت کی تعلیم پائی۔ صحافت میں ماسڑز کی ڈگری حاصل کی ۔آپ ایک ایماندار،جہد مسلسل کرنے والے ،انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے ۔آپ اقامت دین کی سربلندی کیلئے جماعت اسلامی سے جڑے اورطویل عرصے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ۔
خان صاحب سے ایک نسبت سے میری بہت سی ملاقاتیں ہوئیں ۔آپ سادہ طبعیت کے مالک تھے ،نرم مزاج ،مدبر ،بااخلاق اور علم وعمل کا پیکر تھے ۔آپ کے اندر تکبر نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔
آپ اس وقت کے صدرجنرل ( ر)پرویز مشرف کے دور میں آپ نئے بلدیاتی نظام کے تحت پہلے ناظم کراچی بنے توآپ نے کر اچی کی بے مثال خدمت کی۔ آپ نے کراچی کوملنے والے 6ارب کے ترقیاتی پیکیج کو43 ارب کروایا ۔کے تھری منصوبہ منظور کرایا اوراسے کم سے کم لاگت میں مکمل کروایا ۔آپ نے کراچی کے تمام پارکوں کی تزئین وآرائش کروائی اورانہیں عوام کیلئے مثالی پارکس بنایا ۔آپ نے شہر میں گرین کراچی کلین کراچی کے عنوان سے شہر کی صاف ستھرا اورسرسزوشاداب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ شہر کے پیشتر ترقیاتی کام آپ کی نگر انی میں مکمل ہوئے ۔سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے جو ماڈل منصوبے تیار کیے اوروہ انہیں پایا ئے تکمیل کو نہ پہنچا سکے وہ منصوبے مصطفی کمال کے دور میں مکمل ہوئے ۔
نعمت اللہ خان رکن سند اسمبلی بھی رہے ،آپ نظامت سے فارغ ہوئے توآپ الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر بنے ۔آپ دوران نظامت تھر پاکر جایا کرتے تھے اور وہاںآپ نے تھر کے لوگوں کی مشکل زندگی کو قریب سے دیکھا اور وہاں لوگوں کی مشکلات اور ضروریات کو جانچتے ہوئے پانی اور اسکول کے منصوبے شروع کیے ۔آپ کی نگر انی میں سیکڑوں
کنویں کھودے گئے اور دیگر منصوبے مکمل کیے گئے ۔آپ کی ایک عادت تھی کہ آپ جہاں کنویں کا افتتاح کرتے وہاں کھدائی سے قبل اس مقام ہر دورکعت نفل ضرور پڑھتے تھے ۔عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ جہاں وہ کنواں کھدواتے تھے اورنفل ادا کرتے تھے، وہاں حیرت انگیز طور پر کنویں کا پانی میٹھا نکلتاتھا۔آپ نے وہاںچونراکے نام سے اسکول قائم کیے جہاں سیکڑوں بچے علم حاصل کر رہے ہیں ۔
آپ نے کراچی کی بے مثال خدمت کی اور اسے آپ کے مخالفین بھی آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔آپ کی زندگی کی ایک اور حیران کن بات یہ تھی آپ جب تک ناظم کراچی رہے آپ کو دوران نظامت جو بھی تنخواہ ملتی تھی وہ آپ نے اکاو¿نٹ سے کبھی نہیں نکلوائی بلکہ آپ نے پوری کی پوری رقم دورنظامت کے اختتام پر چیک کی صورت میں الخدمت کو عطیہ کردی ۔
ایسی مثال ملک کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے ۔آج کا سیاستدان مال بنانے اور پیسہ کمانے کو ترجیح دیتا ہے ،مگر نعمت اللہ خان نے اپنی ذات کیلئے کوئی مال نہیں کمایا ۔آپ ایماندار ،متقی انسان تھے ۔
ہم نے بطورصحافی تھر پارکر میںالخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے تحت اجتماعی شادیوںکی تقریب اٹینڈ کی ،جس میں نعمت اللہ خان صاحب مہمان خصوصی تھے ،آپ نے اس تقریب سے خطاب کیا۔ہم نے آپ کی کئی اور تقریبات بھی اٹینڈ کیں، جن میں آپ نے کچھ یوں اظہارخیال کیا ،ہمارے خیال میں یہ ان کی نہایت اہمیت کی حامل گفت گو تھی ۔
آپ نے تھر پارکر میں اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی جماعت ہے اوریہ نہ صرف اقامت دین کا کام کر رہی ہے بلکہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں لانے کی جدوجہد بھی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اورالخدمت لوگوں کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے ۔عوام اسے مانتے ہیں ،اس کا اقرار کرتے ہیں ،مگر جب ووٹ دینے کی باری آتی ہے تو لوگ جماعت اسلامی کا انتخاب نہیں کرتے ۔ملک کی تقدیر بدلنی ہے توآپ کو دیانتدارلوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
نعمت اللہ خان نے کہا کہ ووٹ کی طاقت کو پہچانیں ۔ووٹ کا مطلب شہادت ہے کہ جس کو آپ ووٹ دے رہے ہیں وہ صادق اور امین ہے۔اللہ کے یہاں ووٹ کا حساب مانگا جائے گا ،اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے تمیں ووٹ کا حق دیا تھا ،تم نے اچھے حکمرانوں کا انتخاب کیوں نہیں کیا ۔
یہ نعمت اللہ خان کے تاریخی الفاظ تھے ،جن کو عقل والے لوگ ہی بخوبی سمجھ سکتے تھے ۔نعمت اللہ خان نے اپنی پوری زندگی جہد مسلسل میں گزاری ،آپ بلند کردارکے مالک تھے ۔آپ کو خدمت کے کاموں کی وجہ سے بابائے کراچی اور بابائے خدمت کے القابات بھی ملے ۔
آپ نے اپنی زندگی میں جوکام کیے وہ ہمیشہ صدقہ جاریہ کے طور پربرقرار رہیں گے ۔آپ 25فروری 2020بروزمنگل کلفٹن کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے ۔آپ کے انتقال کی خبر سن کر ایسالگا کہ کراچی یتیم ہوگیا ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نعمت اللہ خان صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ( آمین )

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے