پاک ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ27جولائی کو کھیلا جائے گا

بارباڈوس (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا

پہلا میچ 27 جولائی کو برج ٹاﺅن ، بارباڈوس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹان میں کھیلے گی، پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرا میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا میچ یکم اگست جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔
پانچ ٹی -20میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست تک کنگسٹن ،جمیکا میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک جمیکا میں کھیلا جائے گا۔