
کراچی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کورونا ویکسین نہ
لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے ذریعے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے۔
پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج یاپیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔جو لوگ پیغام موصول ہونے کے بعد ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں ا±ن کی موبائل سم بلاک کردی جائے۔




































