
ٹنڈوآدم( رپورٹ:سلمان غوری )بجلی چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی پرحیسکو عملے سے ناراض مافیا نےسوشل میڈیا پرحیسکو عملے کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ
کردی ہے۔
سروے کےمطابق حالیہ دنوں میں ایکسیئن ٹنڈوآدم اختیاراحمد میمن کی سربراہی میں سب ڈویژن ون، ٹو اوڈیرولعل، بھٹ شاہ.مٹیاری.اور ہالا سب ڈویژن میں بجلی چوروں و نادہند گان کے خلاف جاری آپریشن میں ایک مخصوص بجلی چور ٹولے کو حیسکو کی جانب سے کارروائیوں پر انتہائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب سب ڈویژن ٹو کے ایس ڈی او طارق ندیم جٹ نے ماضی میں ملک امتیاز اعوان کی سربراہی میں بیرانی شہر میں بے شمار کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوروں کو نہ صرف پکڑا بلکہ ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کےخلاف مقدمات درج کروائے سروے کے مطابق سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی کنڈا چوری میں ملوث پرائیویٹ شخص کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ کام حیسکوعملے کوبدنام کرنےاوراپنے ذاتی مفادات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے،سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آ ئی ہے کہ حیسکو کی جانب سےپول ٹوپول سیکورنگ سے بھی بجلی چورں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سروے کے مطابق محکمے کو خسارہ پورا کرنے میں حیسکو ملازمین کو شدید مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے،جس کی وجہ ملازمین کی کمی اور حکومت سندھ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے کا سبب بن رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی او طارق ندیم جٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے احکام اورحیسکو افسران کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،جس پر عرصہ دراز سے بجلی چوری کا فائدہ اٹھانے والی کنڈا مافیا سخت پریشان ہے اور وہ حیسکو کو بدنام کرنے کیلئے نت نئے حربے آزما رہے ہیں ۔
طارق ندیم جٹ نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوری کی نشاندہی کریں صارفین کے جائز کام کیلئے میرےآفس کے دروازےہروقت کھلے ہیں۔














