اقوام متحد ہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کا نوٹس لے،ہیومن رائٹس نیٹ ورک

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ اقوام متحد ہ مساجد پر حملوں اور ان میں مسلمانوں کی ہونے والی شہادتوں کا

نوٹس لے۔ واقعہ کے بعد  دنیا بھر میں مقیم مسلمان غیر محفوظ ہو گئے ہیں ،انہیں تحفظ فراہم کرنا ان ممالک کی حکومتوں کا فرض  جہاں وہ مقیم ہیں ۔

انتخاب عالم سوری نے رنگ نو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان  ہوں یا غیر مسلم ان کو وہاں کے قوانین کے مطابق مذہبی لحاظ سےعبادت اوردیگر سرگرمیوں کی آزادی ہوتی ہے،لیکن نیوزی لینڈ جیسے واقعات ملکوں کیلئے سیاہ داغ ہوتے ہیں ۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایسے واقعات ،مذہبی وانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی دلیل ہیں، واقعہ نیوزی لینڈ کی تاریخ پر بدنما داغ ہے ،انہوں نےحکومت  نیوزی لینڈ  سے مطالبہ کیا کہ مجرم کو سخت سے سخت  سزادےاور اس واقعہ کے پیچھے موجود سازش کو بے نقاب کرے ۔

انہوں نے او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ میں واقعہ کے خلاف آواز بلند کرے۔