میرپورخاص ( محمد ناصر اقبال) حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف ایپکا
کی جانب سے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی مکمل تالا بندی کرکے احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا
حکومت سندھ کی جانب سے بنائے جانے والی ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈ کی طرح ایپکا نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی بھی مکمل تالا بندی کردی اور بورڈ کے تمام ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔ جہاں ملازمین ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
اس موقع پر ایپکا رہنمائوں ارشد زبیر اور سید علی شان شاہ نے کہا کہ حکومتی ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے خلاف آج سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کی تالا بندی کردی گئی ہے جو آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ارشد زبیر اور سید علی شان شاہ حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر یہ تالا بندی 30 دن تک بھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈ کی جانب سے سندھ بھر میں 25 مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اپنے اس فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر سندھ کے لاکھوں طلبہ کا مستقبل داوُ پر لگ جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی ۔