
ٹنڈوآدم (سلمان غوری )امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ،جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز
غوری، نائب امراء مشتاق احمد عادل، محمد طفیل،قیم ابو عامر انصاری، ٹنڈوآدم کے امیر حاجی نور حسن نے اپنے ایک بیان میں میں ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی اور دارالعلوم کورنگی کے مفتی شہاب پر کراچی کے دو مختلف علاقوں نرسری اور نیپا پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
رہنماؤں نے دو گارڈز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی تقی عثمانی عالم اسلام اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ افسوس اس بات پر ہے کہ کراچی میں پرامن ماحول انڈیا اور اسکے گماشتوں کو اچھا نہیں لگ رہا جبکہ ہمارے معاشرے میں نہ جانے کتنے کلبھوشن گھوم رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ملک کا امن خراب کرنے والے دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں حکومت سیاسی اتار چڑھاؤ سے باہر نکل کر اپنی ذمہ داری کا احساس کرے علماء وعوام کو تحفظ فراہم کرے. انہوں نے کہا کہ کہ حکومت علماء کرام، مدارس اور مساجد کو سیکورٹی فراہم کرے اور حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کرے۔














