خیبرپختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔


صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447کو عام تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔