
ڈگری(نمائندہ رنگ نو)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدرمحترمہ سعدیہ راشد کی ہدایت پرڈگری میں قائم فاؤنڈیشن اسٹیڈ خان پبلک اسکول میں ایک مفت طبی
کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈگری کےسینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیااورانہیں ہمدرد کی جانب سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
یہ طبی کیمپ مقامی آبادی کےنادار،ضرورت مند اور بیمار افراد کےلیےانتہائی مفید ثابت ہوا۔اس موقع پرہمدرد کےتجربہ کارومستند حکماء حکیم محمد ارسلان، حکیم محمد عرفان اور حکیم محمد عاصم نے طبی خدمات انجام دیں۔اس فلاحی پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں مچھر اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں تاکہ وہ موسمی بیماریوں سےمحفوظ رہ سکیں۔
فاؤنڈیشن اسٹیڈ خان پبلک اسکول کے آپریٹر شفیع محمد درس نےہمدرد فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ اس طرح کےمفت طبی کیمپس کا انعقاد انسانیت کی بے مثال خدمت ہے۔ ڈگری کے مقامی لوگوں نے بھی ہمدرد کے اس احسن اقدام کو سراہا اور ادارے کی مسلسل ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی۔





































