
احمد شفیق
یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی
کہیں زیادہ پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ مغرب تو اس دن کو ایک عالمی دن کے طور پر پیش کرتاہے، جسے مزدوروں کی جدوجہد اور حقوق کے دفاع کے لیے منایا بھی جاتا ہے لیکن جب ہم اس دن کے پیچھے کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ایک بالکل مختلف منظر نمودار ہوتاہے۔
شاید یہ بات آپ کے علم میں نہ ہو کہ یکم مئی کا تعلق شکاگو کے مزدوروں کی تحریک سے نہیں، بلکہ "آرڈر آف دی الیومیناٹی" کی تاریخ سے ہے۔ یکم مئی 1776ء وہ تاریخ ہے جب الیومیناٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی جو بعد میں ایک خفیہ عالمی تنظیم بن گئی جس کا مقصد دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے نظریات کو پھیلانا اور حکومتی اختیارات کو قابو میں کرنا ہے ۔ اس تنظیم کے ارکان نے دنیا بھر میں اپنے اثرات بڑھائے اور آج بھی مختلف شکلوں میں ان کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
یکم مئی جیسے دنوں کو صرف اس کی ظاہری شکل پر نہ دیکھ کر اس کے پس پردہ مقاصد اور اثرات کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔ اس دن کو مزدوروں کے حقوق کے دن کے طور پر پیش کرنا ایک دھوکہ ہےاور اصل میں یہ دن ایک خفیہ ایجنڈے کی علامت ہے، جس کا تعلق عالمی طاقتوں کے مفادات سے ہے۔
اسی تناظر میں، اگر آپ کبھی گہرائی سے دیکھیں۔۔۔۔۔ تو آپ پر اس حقیقت کے نئے دروازے واضح ہوں گے۔ امریکی ایک ڈالر کے نوٹ پر جو نشان ہے، وہ دراصل 'اہرامِ مصر' کی تصویر ہے۔ اس اہرام کی چوٹی پر ایک آنکھ بھی بنائی گئی ہے، جو کہ "کانے دجال کی آنکھ" کہلاتی ہے۔ یہ آنکھ ایک علامت ہے جو ان طاقتوں کی موجودگی اور ان کے تمام تر منصوبوں کا سراغ دیتی ہے۔ اس نشان کے ذریعے یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ طاقتیں دنیا کی ہر چیز پر نظر رکھتی ہیں، اور ان کا مقصد لوگوں کو کنٹرول کرنا ہے۔یہ علامتیں اور نشانیاں ہمیں بتاتی ہیں کہ جو کچھ ہم دنیا کے سامنے دیکھتے ہیں، وہ حقیقت میں صرف ایک پردہ ہے، اور اس کے پیچھے ایک گہری سازش چھپی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد فرماتے ہیں کہ جب اہرامِ مصر کی تعمیر کی جا رہی تھی، تو اس وقت یہودی غلاموں کی طرح کام کر رہے تھے اور ان سے زبردستی مشقت لی جا رہی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب یہودیوں نے شدید تکالیف جھیلیں اور ان کی زندگی عذاب کا شکار ہوئی۔ ان اہراموں کی تعمیر کے دوران بڑے پتھر گرتے تھے اور ان کے نیچے یہودیوں کا خون اور ہڈیاں دب جاتی تھیں۔
اس تناظر میں، یہ اہرام صرف مصر کی شان و شوکت کا نشان نہیں، بلکہ اس کے اندر لاکھوں بے گناہ لوگوں کا خون بھی چھپاہوا ہے جو ان طاقتوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہوئے۔ یہی حقیقت ہے جو ہمیں حقیقت کے پردے کو چاک کرنے کی ضرورت بتاتی ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد کی باتوں کا اہم حصہ ہے 'کانے دجال کی آنکھ' کا نشان۔ اس آنکھ کو اہرامِ مصر کی چوٹی پر دیکھنا، دراصل اس بات کی علامت ہے کہ یہ عالمی طاقتیں ہر چیز پر نظر رکھتی ہیں اور یہ آنکھ، جو سب کچھ دیکھ رہی ہے، اس کا تعلق اس عالمی سازش سے ہے جو انسانوں کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
دجال کی آنکھ کو دیکھنا ایک ایسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے جہاں ہر چیز پر نظر رکھی جاتی ہے اور ہر فرد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی طرح، یہ آنکھ ہمیں بتاتی ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی ہر تبدیلی کا ایک مخصوص مقصد ہوتا ہے، اور یہ تبدیلیاں ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے نہیں، بلکہ طاقت کے بھوکے افراد کے مفادات کے لیے ہوتی ہیں۔
ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس بات کو خود بھی ذہن نشین کر لیں اور اسے آنے والی نسلوں تک بھی منتقل کریں یکم مئی کا دن ایک تاریخ کا حصہ ہے، جس کی ظاہری شکل مزدوروں کے حقوق کے لیے منانے کی ہے، لیکن اس کے پیچھے جو حقیقت چھپی ہوئی ہے، وہ ایک گہری عالمی سازش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم زندگی کے ہر پہلو کو صرف ظاہری نظر سے نہ دیکھیں، بلکہ اس کی حقیقت کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے اور سوچنے کی صلاحیت دی ہے، تاکہ ہم ہر چیز کو اس کی اصل حقیقت میں دیکھ سکیں۔ یہی صحیح تناظر میں سوچنے کا طریقہ ہے جو ہمیں بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے۔ قرآن مجید اور حدیث کی روشنی میں، ہمیں یہ شعور حاصل ہوتا ہے کہ ہر دن، ہر واقعہ، اور ہر تبدیلی کے پیچھے ایک گہری حکمت اور مقصد چھپا ہوتا ہے، جسے سمجھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وَقُل رَّبُّ زِدْنِي عِلْمًا (طہ: 114)
اور (دعا) کرو کہ اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔




































