
فیصل آباد(ویب ڈیسک)سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلےمیں وقاص شاہ گینگ میں شامل چارسگےبھائی مارے گئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے،انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا۔ تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، ترجمان کے مطابق شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کیلئے دہشت کی علامت تھا جس کا مکمل خاتمہ ہوچکا۔ شاہ گینگ کے تمام اراکین پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، فیصل آباد میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور خطرناک ملزمان کا قلع قمع جاری رہے گا۔





































