
کراچی(رنگ نوویب ڈیسک )کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو حبس کا باعث بن سکتا ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔





































