مقبوضہ کشمیر میں حالات سے مایوس بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

جموں (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کے ایک

اہلکار نے خود کشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنچاب کے علاقے ہوشیار پورسے تعلق رکھنے والے سپاہی پرنس کمار نے ضلع ادھم پورمیں رہمبل کے مقام پر قائم اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنور ی 2007ءسے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر444 ہو گئی ہے۔