پی ایس ایل4 :پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف7وکٹوں سےفتح

دبئی( رنگِ نوڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے

ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس کے ساتھ ہی زلمی کی ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی۔پشاورزلمی نے اب تک 6میچ کھیل کر 4میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 2میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے ۔جمعرات کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے

 میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

 جواب میں پشاور زلمی نے 19اعشاریہ 2 اوورز میں 3 وکٹیں گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔

کائرون پولارڈ اور عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔زلمی کےاوپنرز امام الحق اور فلیچر نے اوپننگ پارٹنر شپ میں 34 رنز بنائے۔85 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد عمر امین اور پولارڈ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ عمر امین 54 اور پولارڈ نے 52 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔