پی ایس ایل:لاہورکو شکست دے کرکراچی کنگز نے حساب برابر کردیا

دبئی(رنگ نو ڈاٹ کام )کراچی نے لاہور سے گزشتہ شکست کا بدلہ لیتے

ہوئے اسے پانچ  وکٹوں سے شکست دیدی۔نئے کپتان فخرزمان کی قیادت میں اترنے والی  قلندرز کی ٹیم  کنگز کے بولرز کے آگے بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام رہی اور 133رنز ہی بناسکی۔

کراچی  کنگز نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں لاہور کے اوپنرز فخرزمان اور گوہر علی اترے، گوہر کو پہلے ہی اوور میں عماد نے چلتا کیا پاور پلے ختم ہوتے ہی فخر زمان بھی واپس لوٹ گئے۔ اسٹار بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 33، کورے اینڈرسن 22 اور سہیل اختر نے 29رنز بناکر بولرز کو دفاع کے لیے 133رنز کا مجموعی اسکور فراہم کیا۔

کراچی کی جانب سے کولن منرو اور بابر اعظم نے آغاز کیا، پہلے ہی اوور میں 14رنز بٹورنے کے باوجود منرو سندیپ کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ تھما گئے، بابر کی اننگز کا خاتمہ بھی سندیپ نے بولڈ کرکے کیا تاہم لیونگ اسٹون کے 38اور افتخار احمد کے میچ وننگز 33رنز نے کراچی کو فتح دلادی۔

 آل رائونڈ کارکردگی پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ خراب نیٹ رن ریٹ کے باعث کراچی پوائنٹس ٹیبل پر لاہور سے پیچھے ہے۔