کراچی سے5 وکٹوں کی شکست،پی ایس ایل میں ملتان کا سفرختم

ابوظبی(رنگ نوڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز

کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی ۔ اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل 2019ء میں سلطانز کا سفر ختم ہوگیا۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان کی ٹیم کراچی کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 20اوورز میں صرف118 کا ٹوٹل ہی اسکوربورڈ پر سجاپائی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےکراچی کنگز نے بھی سست کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پانچ وکٹیں کھوکر آخری اوور کی دوسری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔

کراچی کے لیونگ اسٹون نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز بنائے،جبکہ کولن انگرم نے 31 رنز بنا کرجیت میں اپنا حصہ ڈالا۔اس کے علاوہ بابر اعظم 12، کولن منرو 11، محمد رضوان نے 10رنز بنائے،جبکہ افتخار احمد انڈے پر پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کے سب سے کامیاب بولر محمد عباس رہے، انہوں نے  4 اوور میں 14 رنز دے کر کراچی کے 2 شکار کیے جبکہ محمد الیاس کے حصہ میں بھی 2 وکٹ آئی۔کراچی کنگز کے عثمان شنواری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 15 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ عمر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور پانچ ہزار ڈالر ان کی جیب میں آئے ۔