
ابوظبی( رنگ نوڈاٹ کام) دو دن کے وقفے کے بعد پاکستان سپرلیگ سیزن فور
کی جنگ ایک بارپھر شروع ہوگئی۔اس دفعہ میدان یواے ای کا دارالحکومت ابوظبی ہے جہاں کھیلے گئے پہلے،اور مجموعی طور پر پی ایس ایل فور کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایک بارپھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 17 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر شین واٹسن نے زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔دوسرے اینڈ سے احمد شہزاد نے بھی جم کر واٹسن کا ساتھ دیا اور پچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شین واٹس مین آف دی میچ قرار پائے۔




































