پی ایس ایل:کون محفوظ،کون خطرےمیں؟پوائٹنس ٹیبل پرٹیموں کی موجودہ پوزیشن

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن فور اب ایک سنسنی

خیزمرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔دواورتین مارچ کو دو روز کے وقفے کے بعد فیصلہ کن اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے ٹیموں کے درمیان ہیجان خیز ٹاکروں کا آغازپیرسے ہورہا ہے۔

اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد ملتان سلطانز سمیت پوائنٹس ٹیبل پر آخری چار پوزیشن میں شامل ٹیموں کے لیے شدید خطرات موجود ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی بہتر رین ریٹ کے باعث 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دفاعی چمپیئن اسلام آباد کی ٹیم نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میچوں میں کامیابی ہوئی اور پوائنٹس 8 ملے یوں تیسرا نمبر ہے۔چوتھے نمبر پر لاہور قلندرز ہے جس کا رین ریٹ دیگر تین ٹیموں کے مقابلے میں بہتر ہے لیکن شکستوں اور فتح کے حوالے سے کراچی کنگز کے ہم پلہ ہے جو پانچویں پوزیشن پر ہے۔

 کراچی کنگز اور لاہور نے 7،7 میچ کھیلے ہیں،دونوں نے چار میچز ہارے اور تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہےاور دونوں کے6، 6 پوائنٹس ہیں۔شاہد آفریدی اور شعیب جیسے بڑے اسٹارز پر مشتمل ملتان سلطانز کی پوزیشن اب تک سب سے کمزور ہے۔ اس ٹیم نے ہ 8 میچ کھیلے ہیں مگر صرف 2 میچ جیت پائی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل میں گروپ سطح پر ہر ٹیم کو مجموعی طور پر 10 میچ کھیلنے ہیں اور اب تک دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 8،8 میچ کھیلے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں 7 میچ کھیل چکی ہیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں ۔