اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سےنوازا گیا
ایوان صدر میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی ۔ ایوان صدر میں ولی عہد کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان ایک ہی بگھی میں ایوان صدر پہنچے،جہاں صدرعارف علوی نے سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا ۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے پیر کی صبح وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ناشتہ کیا
سعودی عرب پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ 7 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جب کہ 10 مشترکا ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے، جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب سے حاجیوں کیلئے امیگریشن سہولت کی درخواست بھی کی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔














