
راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے
نائب وزیرخارجہ کانگ ژوآنگ یونے ملاقات کی ہے۔پاک افواج ک شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعاون اور پاک بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔














