
پشاور:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پی ٹی ایم بذات خود کوئی مسئلہ نہیں،مگرکچھ لوگ
بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نےپشاورمیں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سےملاقات کی اوران سےبات چیت کی ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے،اب وقت آگیا ہے کہ سماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا ہے،قبائلی عوام بھی دہشت گردی سے متاثر ہوئے،تمام فورسزقبائلی عوام کے مسائل پر بلاتفریق کام کررہی ہیں۔














