
کراچی (رنگ نوٖڈاٹ کام )کراچی نرسز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔نرسوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش
کی۔ پولیس نےمتعدد مظاہرین کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا۔
نرسزنےسندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کیا بعد ازاں وزیراعلیٰ ہاؤس جانےکی بھی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیااورنرسوں کےرہنما اعجاز کلیری سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ لاٹھی چارج سے متعدد نرسز زخمی بھی ہوئیں۔
روکے جانے اور لاٹھی چارج کے باوجود نرسیں پی آئی ڈی سی چوک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں ۔انتظامیہ نےوزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کےبند کر دیا ۔
شدید گرمی کے باوجود نرسوں نے اپنا احتجاج جاری رہا اور پی آئی ڈی سی چوک پر ہی دھرنا دے دیا، پولیس کی جانب سے نرسوں کی مزید پیش قدمی روکنے کے لیے خواتین اہلکار اور واٹر کینن طلب کی گئیں۔
پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے والے راستے بند کردیے، اور مظاہرین کو پی آئی ڈی سی تک ہی محدود کردیا۔محکمہ صحت نے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی لیکن مذاکرات ناکام ہو گئے۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ صبح کی شفٹ میں 10 نرسیں ڈیوٹی پر ہوتی ہیں اور ان کے بھی کام نہ کرنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا کرنا پڑ رہا ہے۔





































