مودی کوعمران خان کی مبارکباد،امن کی امید کا اظہار

اسلام آباد(رنگ نوڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد  کا پیغام دے دیا۔

عمران خان نے اپنے  ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرمودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیا میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرامید ہوں۔چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی مودی کو فون کر کے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے  مودی کو فون کیا اور کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مودی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔