ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام ہے ، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تمامتر مشکلات کے باوجود میاں شہباز شریف نے

پیغام دیا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں۔پی ایم ایل (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے موقف کو تقویت ملی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریرکے بعد اظہار کی جو آزادی حاصل ہوئی ہے اس کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتاہے۔
انہوں نے پی ایم ایل(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، محمد زبیر، آصف کرمانی اور راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔