بھارتی جنگی جنوں ،پاکستانی سرحد کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

لاہور( ویب ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دوبارہ خطے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہوئے پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی

مشقوں کا اعلان کر دیا ،بھارتی فضائیہ نے گجرات کے سرحدی علاقے کچھ میں فضائی مشقیں کرنے کیلئے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ۔

بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 20 جنوری سے 21 جنوری تک مذکورہ علاقے کی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رکھا جائے گا ، اس دوران فضائی مشقیں کی جائیں گی۔ اس اقدام کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان فضائی مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار سمیت دیگر جدید فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی عملی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی شامل ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے انتہائی حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے قریبی علاقے شامل ہیں،ادھر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔