پی ایس ایل 4: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ملتان سلطانزکوہرادیا

 دبئی:پاکستان سپرلیگ   4 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

رائیلی روسو 35 اور شین واٹسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، احمد شہزاد 24 اور براوو 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، احسن علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 اور محمد الیاس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشنز پر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8، لاہور اور کراچی کے 6، 6  جبکہ ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔