
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے دانشمندانہ کردارادا کیا۔ امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔
قرارداد کے متن میں درج ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، بھارتی جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لےآئی۔
بھارت کے جنگی جنون سے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔
عمران خان نے مہارت سے صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔

متن میں مزید درج ہے کہ امن کے لیے خدمات پر عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔
اس سے قبل،آن لائن پٹیشن میں بھی عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کےلیے ہزاروں افراد نے دستخط کئے اور یہ مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنارہا۔





































