
کراچی،لاہور( نمائندگان رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان کا 77واں یوم آزادی جو ش وکروش سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔یوم
آزادی پاکستان پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جابجا اسٹالز لگے ہوئے ہیں ۔جہاں لوگ ان اسٹالز سے جھنڈیا ،بیجز ،قومی پرچموں سمیت دیگر اشیا اوربچوں کے ملبوسات کی خریداری کر رہے ہیں ۔اسٹالز سے خریداری کرنے والے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یوم آزادی پاکستان کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں ،نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ اس دن خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں ،یہ خوشی اور اللہ سے اظہار تشکر کا دن ہے ۔لوگوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے وہ ملک ملت کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے














