حمد باری تعالیٰ

تیرے کعبے کی چوکھٹ ہو اور جھکا ہو سر میرا
سناؤں حال دل اپنا اور جھکا ہو سر میرا

 

تو ہی خالق تو ہی مالک تو ہی رازق میرے مولا
لٹا دوں اپنا سب کچھ اور جھکا ہو سر میرا

 

تیرے در سے جو آ تے ہیں جھولی بھر کے لاتے ہیں
عقل و فہم ہو جائے عطا اور جھکا ہو سر میرا

 

بلاوہ تیرے گھر سے گر آ جائے میرے مولا
لبیک ہو ورد زباں اور جھکا ہو سر میرا

 

پڑے گی جب پہلی نظر سوچوں میں بھی سرور آیا
سکون قلب و روح ہو حاصل اور جھکا ہو سر میرا

 

تیرے در سے لو لگا کر رازداں تجھ کو بنایا ہے
صدف کی ہوں سرگوشیاں اور جھکا ہو سر میرا

 

 

لبنیٰ صدف