
حیدرآباد( رنگ نو ڈیسک )یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن حیدرآباد کی طالبات نے جشنِ آزادی کی مناسبت سےایک پُرجوش ریلی نکالی جس میں انہوں نے وطنِ عزیز پاکستان
سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی کے دوران طالبات نے "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے وطن سے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔
ریلی میں شامل طالبات نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے آرٹ ورک کے ذریعے بھی حب الوطنی کا پیغام دیا۔ ان کے پلے کارڈز پر درج تھے۔طالبات کا کہنا تھا کہ آرٹ صرف خوبصورتی نہیں بلکہ ایک زبان ہے، اور وہ اس زبان کے ذریعے پاکستان سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کرتی رہیں گی۔ریلی کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جس کے دوران طالبات نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔














